مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید تین فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ فلسطینیوں اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے کے شہر رملہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔ مغربی کنارے میں ہی اسرائیلی فوج نے چاقو سے حملے کے الزام میں ایک کارسوار فلسطینی شہری کو شہید کردیا۔
اس سے قبل، غزہ میں فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور سینتیس زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق فلسطین اور اسرائیلی کے درمیان اکتوبر سے جاری جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اب تک ایک سو سترہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید تین فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
News ID 1860416
آپ کا تبصرہ